Friday, 14 February 2020

سابق کپتان شاہد آفریدی کے5 بیٹی کی پیدائش ہوئ

               

سابق کپتان شاہد آفریدی کے5 بیٹی کی پیدائش ہوئی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنی دیگر بیٹیوں کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے نئی ننھی مہمان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں ہیں، میری پہلے ہی 4 بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے جس کی میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ خبر شیئر کر رہا ہوں۔

یاماہا موٹر پاکستان نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 8 سے ساڑھے8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا



  


    یاماہا موٹر پاکستان نے موٹر سائیکل
 کی قیمتوں میں 8 سے ساڑھے8 ہزار روپے  کا اضافہ کردیا۔
   کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹس میں یاماہاYBì125Zماڈل کی قیمت میں 8ہزار اضافے کے بعد146,000 کردی گئی ہے،جس میں 17فی صد ٹیکس بھی شامل ہے۔ اسی طرح یاماہاYBR125Gکی قیمت میں ساڑھے8ہزار روپے اضافہ کرکے1لاکھ 72ہزار اورYBR125کی قیمت میں8ہزار اضافہ کرکے 1لاکھ64ہزار کردی گئی ہے۔
ایک ڈیلر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 2019میں موٹر سائیکل کی خریداری میں30فیصدکمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں اپنے اخراجات پورے کرنےکلیے قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایس آر و655 کی منسوخی کی خبریں گردش میں ہیں۔ اس حکم نامےمیں دی گئی رعایت کی بنیاد  پر 15،10 اور زیرو ڈیوٹی پرموٹر سائیکل کے پرزوں کی درآمد کی جاتی ہے جب کہ  عام طور پر آٹو کمپنیاں پرزوں کی درآمد پر 50فیصد ڈیوٹی ادا کرتی ہیں۔